ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: قریشی پر ظلم ڈھانے والے سی سی بی پولس افسران، عملے کو معطل کرکے کریمنل کیس درج کریں: قریشی کے بڑے بھائی کی پریس کانفرنس

منگلورو: قریشی پر ظلم ڈھانے والے سی سی بی پولس افسران، عملے کو معطل کرکے کریمنل کیس درج کریں: قریشی کے بڑے بھائی کی پریس کانفرنس

Sat, 08 Apr 2017 21:42:33    S.O. News Service

منگلورو:8/اپریل(ایس اؤنیوز)احمد قریشی کو 6دنوں تک غیر قانونی طورپر قید میں رکھ کر ظلم کرنے کی وجہ سے اس کے دو نوں گردے ناکارہ ہونےکے سبب بنے سی سی بی پولس انسپکٹر سنیل نائک ، ایس آئی سندر اور عملے کو معطل کرکے ان کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنے قریشی کے بڑے بھائی محمد نشاد نے پرزور مانگ کی ہے۔

شہر کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے ساتھ جو بے انصافی ہوئی ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، میرے بھائی کو انصاف ملنے تک مسلسل جدوجہد کرنے کی بات کہتے ہوئے نوشاد نے بھائی کے معاوضہ کا مطالبہ کیا اور حکومت پر دباؤ ڈالا کہ اسپتال کے تمام طبی اخراجات کی ادائیگی سرکار ہی کرے۔ 21مارچ کو عدالت پہنچے قریشی کو سی سی بی پولس عدالتی صحن سے لے گئے ہیں، اس دن دوپہر عدالت میں منصف کے سامنے حاضر رہنا تھا، ہم نے اس معاملے کی طرف عدالت کو توجہ دلائی ہے اور سی سی بی لے جانے کی بات تحریراً بتائے ہیں۔ 27مارچ کو سی سی بی پولس نے اس کو عدالت میں پیش کیا ہے، لیکن اس کے پچھلے دن گرفتار کئے جانے کی بات کہی ہے اور جسمانی ظلم کے متعلق بتایا گیا تو انکاؤنٹر کرنے اور کوناجے پولس تھانہ حدود کے کارتیک راج قتل معاملے میں فکس کرنے کی دھمکی دئیے تھے۔ اس کے علاوہ عدالت میں جج کے سامنےحادثے کی وجہ سے زخم ہونے کی جھوٹ بولنے کے لئے دباؤ ڈالے جانے کا اس کے بھائی نوشاد نے الزام لگایا۔ قریشی کے وکیل اشرف اگناڑی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولس کہہ رہی ہےکہ قریشی کو 21مارچ کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن اسی دن عدالتی صحن سے سی سی بی پولس لے جانے کے متعلق ان کے وکیل عدالت میں میمو داخل کئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں موجود قریشی کے والدابوبکر نے اپنے بیٹے کو انصاف دلانے کے لئے میڈیا سے تعاون کی اپیل کی۔


Share: